ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

مریضہ کے ساتھ خطرناک اسٹنٹ ڈاکٹر کو مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں ہوورڈ بورڈ پر کھڑے ہو کر مریض کا دانت نکالنے والے ڈاکٹر کو لاپرواہی برتنے پر جیل ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست الاسکا کی عدالت نے اسٹنٹ کے شوق میں مریض کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے اور میڈیکل فراڈ پر ڈینٹسٹ کو 12 سال قید کا حکم سنا دیا۔

Hoverboard-riding dentist found guilty of 'unlawful dental acts' in Alaska  - Sound Health and Lasting Wealth

- Advertisement -

سیتھ لوک ہارٹ نے مریض کے علاج میں انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ اپناتے ہوئے نہ صرف اسٹنٹ کا جشن منایا بلکہ دوستوں کو ویڈیو بھیج کر مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ کوئی بھی اس کے جرم کو نہیں پکڑ سکا۔

ProgressVideo.TV: Dentist Pulled Tooth While Standing on a Hoverboard via  Inside Edition

ڈینٹسٹ کے خلاف فراڈ اسکیم کی شکایات پر تحقیقات کی گئی تو واقعہ کی ویڈیو سامنے آئی جس پر عدالت نے مریضہ کو طلب کر کے سارا معاملا سامنے رکھا۔

جج نے پوچھا کہ کیا آپ نے ڈاکٹر کو ایسا اسٹنٹ کرنے کی اجازت دی تھی یا ڈاکٹر نے آپ سے کو اس متعلق کچھ بتایا تھا؟ مریض ویڈیو دیکھ کر دنگ رہ گئی اور کہا کہ وہ بے ہوش تھیں اور انہیں نہیں معلوم کہ اس وقت کیا ہو رہا تھا۔

Hoverboard dentist is jailed for 12 years for Medicaid fraud | Daily Mail  Online

مریضہ نے کہا کہ وہ اس طرح کے حساس معاملے میں کسی صورت ڈاکٹر کو خطرناک اسٹنٹ کی اجازت نہیں دے سکتی تھی، اگر مجھے بتایا بھی جاتا تو کبھی اجازت نہ دیتی اور کہتی یہ سراسر پاگل پن ہے، غیر پیشہ وارانہ رویہ ہے۔

عدالت نے مریضہ کے بیانات اور دیگر شواہد و ثبوتوں کی بنیاد پر ڈاکٹر کو لاپرواہی برتنے اور فراڈ کے الزام میں 12 سال قید کی سزا سنا دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں