جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

خطرناک دہشتگرد گرفتار، اہم انکشاف کر ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

کاونٹر ٹیرراز ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے سکھر میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے خطرناک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کوٹ بنگلو کے علاقے میں کارروائی کی اور کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کر لیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش دشمن ملک سےٹریننگ حاصل کرنے کا انکشاف کیا ہے، گرفتار دہشت گردسیکیورٹی فورسزپرحملوں میں ملوث ہے۔

- Advertisement -

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد نے بلوچستان میں مہران ہوٹل پر حملےمیں ملوث ہونےکا اعتراف کیا جب کہ ایف سی کی گاڑیوں کو تباہ کرنےکا بھی اعتراف کیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں