ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

دانیہ انور کی انسٹاگرام ویڈیو کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ دانیہ انور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ دانیہ انور نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں سجے سنورے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

دانیہ انور نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب موڈ اچھا ہو۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے اس سے قبل بھی معنی خیز پیغام مزاحیہ انداز میں شیئر کیا تھا جسے ان مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔

اداکارہ ویڈیو میں مزاحیہ انداز میں بتا رہی تھیں کہ ’کس طرح زندگی بے چینی اور تناؤ کے بغیر گزاری جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں دانیہ انور نے اشنا شاہ (عائشہ) کی بڑی بہن ’بانو‘ کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں فیروز خان، اسرا غزل، جاوید شیخ، صبا فیصل، جینیس ٹیسا ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں