بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

فلم ‘ نو ٹائم ٹو ڈائی’ کے ہیرو کے لئے بڑا اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

جیمز بانڈ کی فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کے ہیرو ‘ڈینیل کریگ’ جلد بڑا اعزاز اپنے نام کرنے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈینیل کریگ بہت جلد ان مشہور و معروف ہالی وڈ ستاروں میں شامل ہونے جارہے ہیں جو اپنے غیر معمولی کام کی بدولت ‘واک آف فیم’ کا حصہ بن چکے ہیں۔

ہالی وڈ کی واک آف فیم میں جیمز بانڈ سیریز کی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ ہیرو ڈینیل کریگ کے نام ستارہ بھی شامل کیا جائے گا، ان کا ستارہ واک آف فیم میں رکھا جانے والادو ہزار704واں ستارہ ہوگا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کریگ صرف007 کے صرف چوتھے اداکار ہوں گے جو اعزاز پائیں گے۔

کریگ کا ستارہ ‘راجرمور’ کے ساتھ رکھا جائے گا ، جو 7007 ہالی ووڈ بولی ورڈ میں ہے، نو ٹائم ٹو ڈائی شمالی امریکا میں آٹھ اکتوبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔

اس واک آف فیم میں اداکاروں سمیت کئی موسیقاروں اور کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں، ان تمام افراد کے نام ہالی ووڈ کی واک آف فیم نامی راہ گزر پر ہیں جو ہالی وڈ بلیوارڈ سے شروع ہوتی ہے اور وائن اسٹریٹ پر ختم ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کے اداکار ڈینیل کریگ کی برطانوی خفیہ ایجنسی (ایم آئی سکس) کے ایجنٹ کی حیثیت سے آخری فلم ہے۔

ڈینیئل کریگ نےاب تک جن بونڈ سیریز کی فلموں میں کام کیا ان میں 2006 میں بونڈ سیریز کی فلم ’کسینو رائل‘، 2008 میں ’کوانٹم آف سولیس‘، 2012 میں ’اسکائی فال‘ اور 2015 میں ’اسپیکٹر‘ شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں