جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ڈینئل پرل قتل کیس : سندھ حکومت کا عمر شیخ کو ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت کا عمر شیخ کو ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور عدالت کو بتایا کہ عمر شیخ کوریسٹ ہاؤس منتقلی کےانتظامات کررہےہیں، ایک دو روز میں عمر شیخ کو ریسٹ ہاؤس منتقل کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ڈینئل پرل قتل کیس میں عمر شیخ و دیگر ملزمان کوبریت کےباوجود رہا نہ کرنے کے معاملے سے متعلق سماعت ہوئی ، سیکریٹری محکمہ داخلہ و دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

اسسٹنٹ اےجی سندھ نے بتایا کہ عمر شیخ کوریسٹ ہاؤس منتقلی کےانتظامات کررہےہیں، ایک دو روز میں عمر شیخ کو ریسٹ ہاؤس منتقل کردیا جائے گا۔

سندھ ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ کا حکم نامہ بھی پیش کیا گیا ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلےپرمن وعن عمل کریں گے ، سپریم کورٹ میں اپیل ہے، جونیئر وکیل کا کہنا تھا کہ عمر شیخ کے وکیل محمود اے خان بیمار ہیں۔

سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ عمر شیخ سے متعلق فیصلہ حکومت نےکیا، ہمارے خلاف توہین عدالت نہیں بنتی، جس پر وکیل ملزمان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلےکی خلاف ورزی کی گئی۔

سیکرٹری داخلہ نے حاضری سے استثنیٰ کی استدعا کی ، جس پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا اور حکم دیا کہ دیگر فریقین کو عدالت آنا ہوگا، بعد ازاں سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی۔

گذشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈینئل پرل قتل کیس میں زیرحراست افراد کی رہائی فیصلہ معطل کرنے کی استدعا پھر مسترد کرتے ہوئے احمدعمر شیخ اور دیگر کوڈیتھ سیل سے فوری نکالنےکا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کیس میں تمام زیر حراست افراد کو2دن عام بیرک میں رکھا جائے۔

عدالت نے حکم دیا تھا کہ دو دن بعد عمر احمدشیخ اوردیگر کو سرکاری ریسٹ ہاؤس میں رکھا جائے، سرکاری ریسٹ ہاؤس میں اہلخانہ صبح 8 سےشام 5 بجے تک ساتھ رہ سکیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں