اسلام آباد : ڈنمارک حکومت نے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لئے 15 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہے،پاکستانی سفیراحمد فاروق نے بیان میں کہا ہے کہ ڈنمارک حکومت کی جانب سے امداد کا اعلان کردیا ہے۔
احمد فاروق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 10 لاکھ ڈینش کورونا یعنی 15 لاکھ ڈالرامداد ملے گی، حکومت سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں واٹرفلٹرپلانٹ بھی لگائے گی۔
پانی صاف کرنےکاسسٹم ایک دن میں 2 لاکھ لیٹرپانی صاف کرے گا اور سیلاب سےمتاثرہ افرادکوپینے کاصاف پانی میسرہوسکے گا۔
خیال رہے پاکستان نے سیلاب زدگان کے لیے دنیا بھر سے اب تک مجموعی طور پر ایک کھرب31 ارب روپےکی نقد امداد حاصل کر لی ہے۔
امریکا نے سیلاب متاثرین کیلئے ساڑھے 6 ارب روپے سے زائد کی امداد ، ایشین ڈولپمنٹ بینک نے متاثرین کی امدادکیلئےساڑھے5 ارب روپےکی امداد دی۔
یوایس ایڈ نے متاثرین کیلئے 24کروڑ 42 لاکھ روپے اور چین نے سیلاب متاثرین کیلئے 6 کروڑ 66 لاکھ روپےکی امداد دی۔
یورپی یونین سے سیلاب متاثرین کیلئے 30 کروڑ روپے، برطانیہ سے 33کروڑ 30 لاکھ روپے، یونیسف، عالمی ادارہ صحت، یونائیٹڈنیشن پاپولیشن فنڈ سے 66 کروڑ 60 لاکھ امداد آئی۔