اشتہار

دانش کنیریا نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن پر کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق گیند باز دانش کنیریا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی اسکواڈ پر سوالات اٹھادئیے۔

کرکٹ کے معروف ویب سائٹ ‘کرک ٹریکر‘ کے مطابق ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے دانش کنیریا نے کہا کہ میرے خیال میں دیپک چاہرآسٹریلوی سرزمین پر بھونیشور سے بہتر آپشن ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ گیند سوئنگ نہ ہونے کی صورت میں بھونیشور کو ڈیتھ اوورز میں سخت مار پڑسکتی ہے کیونکہ آسٹریلیا کی پچز ہارڈ ٹریکس ہوں گے،یہی وجہ ہے کہ دیپک چاہر بھونیشور سے کہیں بہتر آپشن ہیں اور ضرورت پڑنے پر وہ بلے بازی بھی کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: دانش کنیریا ٹیم میں واپسی کیلیے پرَ تولنے لگے

واضح رہے کہ پندرہ ستمبر کو بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، اس کے علاوہ 4 کھلاڑیوں کو ریزو رکھا گیا تھا، جن میں دیپک چہار بھی شامل تھے۔

تاہم محمد شامی کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چہار کو قومی اسکواڈ میں شامل کیا جاچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں