منگل, اپریل 29, 2025
اشتہار

شاہد آفریدی کا پہلگام سے متعلق بیان دانش کنیریا کو ہضم نہ ہوا، الزامات کی بوچھاڑ کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق کرکٹر دانش کنیریا نے ایک پھر پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پر بے بنیاد الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

پاکستان میں پیسہ کمانے اور نام بنانے کے بعد سابق کرکٹر دانش کنیریا بیرون ملک منتقل ہوچکے ہیں اور اکثر پاکستان کے خلاف زہر اگلتے رہتے ہیں۔

کنیریا کا کہنا تھا کہ ” شاہد آفریدی نے مسلسل انتہاپسندانہ خیالات کو اپنا رکھا ہے، انہوں نے مجھے مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی تھی اور میرے ساتھ کھانے سے انکار بھی کیا تھا۔

قبل ازیں شاہد آفریدی نے پہلگام حملے کے حوالے سے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ مذکورہ واقعہ بھارت کا ڈراما ہے وہ اپنے لوگوں کو خود ہی مار دیتا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہاتھا کہ ایک گھنٹے تک کارروائی ہوتی ہے اور 8 لاکھ فوجی نہیں آئے؟ یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ بھارت کی ایسے بلنڈرز مارنے کی عادت پرانی ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی کوئی بھی ملک یا مذہب سپورٹ نہیں کرتا۔ ہمیشہ کوشش کی کہ بھارت سے اچھے تعلقات ہوں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت کی کبڈی کی ٹیم پاکستان آ جاتی ہے، لیکن کرکٹ کی ٹیم نہیں آتی۔ اگر بند کرنی ہے تو پھر تمام چیزیں ہی بند کرو۔

محمد عامر، بابر کی کمزوریوں سے بخوبی واقف تھے، شعیب اختر

واضح رہے گزشتہ دنوں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو جواز بناتے ہوئے بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف جنگی جنون میں مبتلا ہے۔ تاہم مودی سرکار کے اقدامات پر خود بھارت میں سوالات اٹھائے اور تنقید کی جا رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں