جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ایک اور کھلاڑی سرفراز کے حق میں بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کرکٹر دانش کنیریا نے بھی سرفراز احمد کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں عدم شمولیت پر سوالات اٹھادیے۔

سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ سرفراز احمد کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں رضوان کے ساتھ ریزرو میں سرفراز احمد کو شامل کرنا چاہیے تھا۔

کنیریا نے کہا کہ سرفراز نے حال ہی میں نیشنل ٹی 20 کپ میں زبردست بیٹنگ کی ہے سلیکٹرز کو محمد حارث کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کرنے کے بجائے تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ جانا چاہیے تھا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اگر رضوان ایونٹ کے دوران زخمی ہو جاتا ہے تو محمد حارث کوئی خاص اثر نہیں ڈال سکیں گے۔

کنیریا نے مزید کہا کہ تمام ٹاپ ٹیموں کے پاس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے اپنی لائن اپ میں کیپر بلے باز کے کردار کے لیے متعدد آپشنز ہیں۔

واضح رہے کہ سرفراز پاکستان کے جاری ڈومیسٹک ٹورنامنٹ نیشنل ٹی 20 کپ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

انہوں نے 40.20 کی شاندار اوسط سے 9 میچوں میں 201 رنز بنائے دوسری جانب حارث نے آٹھ میچوں میں 18.37 کی کم اوسط سے 147 رنز بنائے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں