جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ہندو ہوں اس لئے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے: دانش کنیریا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی اسپنر دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ’ہندو‘ ہونے کے سبب ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔

مڈڈے نامی میگزین کا کہنا ہے کہ دانش کنیریا نے بی سی سی آئی سے اپیل کی ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ان پرعائد کی جانے والی پابندی کی ایک بارپھر سماعت کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دانش کنیریا نے اس حوالے سے ایک خط بھی تحریرکیا ہے۔

- Advertisement -

دانش کنیریا پر2009 میں کھیلے گئے ایک میچ کے سلسلے میں سال 2012 میں پابندی عائد کی گئی تھی اور ساتھ ہی ایک لاکھ پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

دانش کنیریا اگست 2014 میں اپنے خلاف پابندی کی آخری اپیل بھی ہارگئے۔

دانش کنیریا سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں ان کے ساتھ امتیازی سلوک کا مظاہرہ اس لئے کیا جارہا ہے کہ وہ ہندوہیں اور پاکستان میں اقلیت سے تعلق رکھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں