ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ڈنمارک کی وزیراعظم کو مکا مارنے والے ملزم کو قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

کوپن ہیگن : ڈنمارک کی ایک عدالت نے ایک غیر ملکی شہری کو ڈنمارک کی وزیر اعظم پر حملہ کرنے کے جرم میں چار ماہ قید کی سزا سنادی۔

غیر ملکی ؒبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ کے شہری پر الزام تھا کہ اس نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈریکسن کو مکا مار کر گرانے کی کوشش کی تاہم وہ گرتے گرتے بچیں، مکا مارنے کا یہ واقعہ ماہ جون کو پیش آیا تھا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق مجرم کو سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا اور اگلے چھ سال تک ڈنمارک واپس آنے پر بھی پابندی ہوگی۔

Denmark

مقدمے کی سماعت کے موقع پر جج نے ملزم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم پر الزام ہے کہ تم نے وزیر اعظم کے کندھے پر مکا مارا جو کہ گواہان اور ثبوتوں سے ثابت ہوچکا ہے اس لیے تمہیں سزا سنائی جا رہی ہے۔

مقدمے کی گزشتہ سماعت تک ملزم نے واقعے میں ملوث ہونے اور جرم قبول کرنے سے انکار کیا، اس نے کہا کہ وزیر اعظم سے سامنا ضرور ہوا تھا لیکن میں نے ان پر ہاتھ نہیں اٹھایا تاہم فیصلہ سنائے جانے کے بعد ملزم نے عدالت کو بتایا کہ اسے عدالت کا فیصلہ منظور ہے۔

46سالہ وزیر اعظم فریڈرکسن 2019 میں اس منصب پر کم عمر ترین وزیر اعظم کے طور پر فائز ہوئیں، اس وقت ان کی عمر 41 سال تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قبل ازیں واقعے کے فوری بعد پولیس نے 39 سالہ غیر ملکی شہری کو حراست میں لے لیا گیا تھا، ڈنمارک کے حکام نے پابندی لگائی ہے کہ مجرم کا نام میڈیا میں ظاہر نہیں کیا جائے گا، وہ پچھلے پانچ سال سے ڈنمارک میں مقیم تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں