ڈنمارک کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے جزیرے کے دورے پر گرین لینڈ برائے فروخت نہیں ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر ایک "نجی” دورے کے لیے گرین لینڈ پہنچے ہیں کیونکہ ان کے والد نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود مختار ڈنمارک کے علاقے کو امریکا کا حصہ بنانے کی اپنی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔
چونکہ چھوٹے ٹرمپ کا منگل کو وسیع آرکٹک جزیرے کا دورہ سرکاری نہیں تھا اس لیے ان کی کسی گرین لینڈ یا ڈنمارک کے حکام سے ملاقات کی توقع نہیں ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ امریکا کو معاشی استحکام کیلئے پاناما کینال اور گرین لینڈ کی ضرورت ہے اور ان پر کنٹرول کیلئے فوج بھی استعمال کر سکتےہیں پاناما کینال اور گرین لینڈ کو حاصل کرنے کیلئے معاشی پابندیاں بھی لگا سکتے ہیں۔
گرین لینڈ کے وزیر اعظم میوٹ ایجیڈے نے ڈنمارک سے آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جزیرے کو اپنے نوآبادیاتی ماضی سے آزاد ہونے کی ضرورت ہے اس جزیرے کو 1721 میں ڈنمارک کی کالونی بنا دیا گیا اور 1953 میں ایک خود مختار علاقہ بن گیا۔
ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹ فریڈرکسن نے کہا کہ "گرین لینڈ گرین لینڈرز کا ہے یہ جزیرہ "فروخت کے لیے نہیں” ہے۔