اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’شیر‘ میں دانش تیمور کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور اور سارہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’شیر‘ میں پہلی بار اسکرین شیئر کریں گے۔
پہلی جھلک میں دانش تیمور کو زبردست اوتار میں دکھایا گیا ہے جہاں انہیں آگ لگانے کے بعد جائے وقوعہ سے گزرتے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں اور جلد میگا پروجیکٹ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔
اس سے قبل سارہ خان نے بھی اپنے کردار کی پہلی جھلک شیئر کی تھی۔
’شیر‘ کی اضافی کاسٹ کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں جبکہ احسن طالش نے اس کی ہدایت کاری کی ہے اور اسکرپٹ معروف ڈرامہ نگار زنجبیل عاصم شاہ کا ہے۔
ڈرامے کو آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔