بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

دانش تیمور نے بھارت جانے کی خواہش ظاہر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور نے مداحوں سے ملنے کے لیے بھارت جانے کی خواہش ظاہر کردی۔

اداکار دانش تیمور نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اپنے کیریئر سمیت مداحوں کی محبت سے متعلق اظہار خیال کیا۔

میزبان نے کہا کہ بھارت میں آپ کے لوگ دیوانے ہیں، ان کا حق بنتا ہے کہ ان کے لیے کچھ کہیں کیونکہ وہ آپ کو ٹرینڈنگ میں لے کر جارہے ہیں۔

- Advertisement -

دانش تیمور نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں میرا ڈرامہ ٹرینڈنگ میں چلا جاتا ہے، شکر گزار ہوں کہ آپ لوگوں نے مجھے اس لائق سمجھا ہے میں نارمل سا کام کرتا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ مجھ سے بہتر کام کرنے والے ہیں لیکن آپ لوگوں کو پسند آتا ہوں اس کے لیے شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فینز تو مجھے یہاں مل ہی جاتے ہیں لیکن کوشش کروں گا کہ میں ایک بار ضرور فینز سے ملنے کے لیے بھارت جاؤں۔

 اداکار نے کہا کہ مجھے یکطرفہ محبت کبھی نہیں ہوئی، محبت دونوں سائیڈ سے ہونی چاہیے۔

دانش تیمور نے کہا کہ محبت انسان کو کبھی بھی ہوسکتی ہے اس کا کوئی ٹائم پیریڈ یا عمر نہیں ہے، محبت کبھی بھی کسی سے بھی ہوسکتی ہے، ضروری نہیں ہے کہ مجھے لڑکی سے ہو یہ کام سے بھی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے بہت سارے کرش ہیں، سب سے پہلے ریکھا جی بہت پسند تھیں وہ بہت گریس فل خاتون ہیں، ان کے انٹرویو دیکھیں تو ان کی آنکھ میں ایک کشش ہے جو بہت ہی نایاب ہوتی ہے۔

میزبان کی فرمائش پر دانش تیمور نے شعر بھی سنایا جس کے بول کچھ یوں ہیں، جان کہنے سے کوئی جان نہیں ہوتا۔ کوئی کہہ بھی لے تو نقصان نہیں ہوتا، یہ تو میں ہوں جسے چھوڑ دیا تو چھوڑ دیا، ورنہ یہ فیصلہ آسان نہیں ہوتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں