شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ دانش تیمور لڑکیوں کے دلوں میں رہتے ہیں۔
سینئر اداکارہ صبا فیصل نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے پوچھا کہ مرد اداکاروں میں ’آؤٹ آف ٹین‘ بتائیں کہ ان کی اداکاری کتنی اچھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دانش تیمور تو بس لڑکیوں کے دلوں میں رہتا ہے اگر ان کی نظر سے دیکھوں تو 9 نمبر دوں گی۔
اداکارہ نے کہا کہ عمران عباس کو اگر مجھ سے انسانیت کے حوالے سے پوچھیں تو پورے دس نمبر ہوں گے۔
یہ پڑھیں: صبا فیصل نے ماہرہ، عائزہ خان اور درفشاں سلیم کو نیچرل بیوٹی قرار دے دیا
صبا فیصل نے عمران اشرف، محسن عباس حیدر، گوہر رشید کی اداکاری کو 8 نمبر دیے جبکہ علی عباس سے متعلق کہا کہ اتنا اچھا اداکار ہے جب وہ بولتا ہے تو لگتا ہے کہ اسکرپٹ سے اچھا بول رہا ہے میں اسے دس میں سے دس نمبر دوں گی۔
انہوں نے کہا کہ شہزاد شیخ کو اداکاری کے لحاظ سے 8 نمبر دوں گی، میکال ذوالفقار کو 8 جبکہ احسن کو اعتماد میں 10 میں سے 20 نمبر ہوں گے ویسے اداکاری میں 9 نمبر دیتی ہوں۔
اس سے قبل صبا فیصل نے عائزہ خان، ماہرہ خان اور درفشاں سلیم کو نیچرل بیوٹی قرار دیا تھا اور ہانیہ عامر کو 70 فیصد نیچرل بیوٹی کہا تھا۔