جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

احسن اقبال کی ضد تھی ہر حال میں بیٹے کو منتخب کرانا ہے، دانیال عزیز

اشتہار

حیرت انگیز

رہنما مسلم لیگ ن دانیال عزیز نے کہا ہے کہ احسن اقبال کی ضد تھی کہ ہر حال میں اپنے بیٹے کو منتخب کرانا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نے کہا ایم این اے اور ایم پی اے دونوں کے لیے الیکشن لڑوں گا، دونوں نشستوں میں سے ایک رکھوں گا ایک چھوڑ دوں گا۔

انھوں نے بتایا کہ احسن اقبال کی کوشش تھی کہ ایم پی اے کی نشست بیٹے کو دیں۔ پارٹی نے کہا آپ ایک نشست سے الیکشن لڑیں ایک چھوڑ دیں۔ احسن اقبال نے دھمکی دی کہ پھر میں پارٹی چھوڑ دیتا ہوں۔

- Advertisement -

دانیال عزیز نے کہا کہ احسن اقبال کو پتہ تھا کہ ٹکٹ نہ بھی ملی پھر بھی میں الیکشن لڑوں گا۔ الیکشن لڑنا کوئی مذاق ہے، خاندان کیلئے احسن اقبال نے پارٹی کو مجبورکردیا۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ انھوں نے اپنے کزن کیلئے ایم پی اے کے ٹکٹ لیے، کیا پارٹی احسن اقبال کی جاگیر ہے۔ جو بھی آواز اٹھاتا ہے اس کیساتھ میرے جیسا سلوک ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایسا کلچر شروع ہوجائے گا تو پھرکون مسائل سے متعلق آواز اٹھائے گا۔ الیکشن میں مہنگائی سرفہرست مسئلہ ہے جس کی بنیاد پرعوام ووٹ دیں گے۔

دانیال عزیز نے کہا کہ جو بچے چلنے کے قابل نہیں ان کو سیاست میں لاکر پارٹی کو تباہ کیا جارہا ہے۔ ہماری سیاست میں پڑھا لکھا اپنی قابلیت پر اوپرآتا ہے اسے برداشت نہیں کیا جاتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں