جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

دانیال عزیز کو بالآخر وفاقی وزارت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کو بطور وفاقی وزیر اپنی کابینہ میں شامل کرلیا۔ دانیال عزیز وزیر مملکت بنائے جانے پر قیادت سے ناراض تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاناما ہنگامے کے دوران شریف خاندان کا دفاع کرنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز وفاقی وزارت ملنے کی امید لگائے بیٹھے تھے لیکن اس وقت ان کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی جب انہیں وفاقی وزیر کے بجائے وزیر مملکت بنا دیا گیا۔

دانیال عزیز اس بات سے اتنے خفا ہوئے کہ ایوان صدر سے حلف برادری کی تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیر نہ بنائے جانے پر دانیال عزیز ناراض ہوگئے

بعد ازاں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ناراضگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ ہوں اور دل سے کام کرتا ہو۔ قیادت جیسا کہے گی ویسا ہی کروں گا۔

تاہم ان کی ناراضگی کی تصدیق اب اس بات سے ہوگئی جب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دانیال عزیز کو بطور وفاقی وزیر اپنی کابینہ میں شامل کرلیا۔

نئی منتخب کابینہ اراکین میں دانیال عزیز اور ممتاز تارڑ بطور وفاقی وزیر جبکہ سید ایاز شاہ شیرازی اور میر دوستین ڈومکی کو بطور وزیر مملکت شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کا عہدہ ملنے پر دانیال عزیز پارٹی قیادت کے شکر گزار ہیں۔


اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں