اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان اشتہاری ہیں جن کو پیش ہونے کے لیے بنی گالہ میں اشتہارات لگائے گئے۔
دانیال عزیزحسین نواز کی جے آئی آٹی کے سامنے پیشی کے موقع پراظہار یکجہتی کے لیےجوڈیشل اکیڈمی پہنچے تھے جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین اورقانون کے مطابق اپنا دفاع یقینی بنائیں گے اورآج سب دیکھ لیا کہ کون آئین اور قانون کا احتارم کرتا ہے اور کون نہیں۔
یہ پڑھیں : حسین نواز نے جی آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرادیا
انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 3 سال سے زیادہ کا عرصہ گذرگیا ہے لیکن عمران خان طلبی کے اشتہارات کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے وہ تاحال اشتہاری ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے سوال کیا کہ عدالت طلبی کے اشتہارات بنی گالہ میں لگانے کے باوجود عمران خان پیش نہ ہوئے کیا عمران خان کیا سمجھتے ہیں کہ وہ قانون سے بالاترہیں۔
یہ بھی پڑھیں : جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے شریف خاندان کا تکبر خاک میں ملا، شیخ رشید
دانیال عزیز نے کہا کہ 35 پنکچرکے جھوٹ پر44 مرتبہ انہیں پیشی کا نوٹس جاری ہوا اوریہ انوکھا لاڈلہ کون سا دودھ کا دھلا ہے ؟ انہوں اپیل کی کہ اب اگر 30 تاریخ کوعمران خان پیش نہ ہوئے توسخت نوٹس لیا جائے۔