اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

احتساب کےنام پرقوم کےساتھ مذاق کیا جارہا ہے‘ دانیال عزیز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈارکا نام کا پاناما پیپرزمیں کہیں بھی نہیں ہے۔

وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اصل کاغذات جمع کرائے گئے کاغذات سے مطابقت نہیں رکھتے جبکہ جمع کرائے522 صفحات میں سے ہرصفحے پراعتراض لگا ہے۔

دانیال عزیز نے کہا کہ کسی کی پٹیشن میں بھی اسحاق ڈارکا نام نہیں ہے، صرف عمران خان کی ایک پٹیشن میں حدیبیہ کیس کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈاراوردیگرکےخلاف ایک سیاسی کیس چلایاجارہاہے، ہم عدالت کے سامنےسر جھکاتے اور فیصلوں پرعمل کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا کہ پاناما پیپرزمیں اوربھی بہت سے لوگوں کے نام ہیں، جماعت اسلامی کی پٹیشن میں پاناماپیپرزکے دیگرلوگوں کا نام تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کھیل کھیلا گیا کہ نوازشریف کا کیس سنا گیا باقی چھوڑے گئے، احتساب کےنام پرقوم کےساتھ مذاق کیا جارہا ہے۔


شریف خاندان کےخلاف کیسزمیرٹ پرچلیں گے‘ چیئرمین نیب


واضح رہے کہ گزشتہ روزچیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی اپنے بیان میں کہا کہ شریف خاندان کے خلاف کیسز میرٹ پرچلیں گے تمام کیسز کو خود مانیٹر کروں گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں