اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

ڈینی لیمبو برطانوی ارب پتی کا اسلام قبول کرنے کے بعد پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

لیمبر گینی گاڑیوں سے متاثر ہوکر اپنا نام ڈینی لیمبو رکھنے والے ارب پتی برطانوی ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کرلیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈینی لیمبو نے اپنے انسٹا گرام پر قبول اسلام کا اعلان کرتے ہوئے مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کی ایک ویڈیو شیئر کی۔

- Advertisement -

ڈینی لیمبو کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ کاروبار کے سلسلے میں سعودی عرب گیا تھا۔ وہاں پر ایک شخص مکہ لے گیا، وہیں سے روحانی سفر کا آغاز ہوا۔ اب وہ بطور مسلم برطانیہ واپس آچکا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اپنی زندگی کے 45 سال چرچ کے لیے وقف کرنے کے بعد آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے بھی اسلام قبول کرلیا تھا۔

آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے 45 سال چرچ کو دیئے، اس کے بعد قبول اسلام کرکے اپنا مسلم نام عبدالرحمن رکھ لیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سابق پادری نے ساڑھے 4 دہائیوں تک چرچ کی خدمت کی ہے اور مسیحی نوجوان ان کو ایک ہمہ جہت شخصیت کے طورپر دیکھتے تھے۔ انہوں نے آسٹریلوی مسیحی برادریوں میں ایک معزز پادری کے طور پر مقام حاصل کیا۔

غزہ میں فلسطینیوں کی استقامت، امریکی ٹک ٹاکر نے اسلام قبول کرلیا

نو مسلم عبدالرحمن نے ابھی تک مسلمان ہونے سے متعلق ان محرکات کے بارے کچھ نہیں بتایا ہے، ان کے اسلام قبول کرنے کی خبر سامنے آنے کے بعد بہت سے لوگ حیران ہوگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں