کیویز کے واپس جانے اور پاک نیوزی لینڈ سیریز ختم کرنے پر نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی اور معروف کمنٹیٹر ڈینی موریسن اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گھومنے اور کرکٹ کھیلنے کا وقت بہت اچھا تھا۔
معروف کرکٹ کمنٹیٹر ڈینی موریسن کی جانب سے نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز ختم ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار افسوس کیا۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں نہیں جانتا کہ یہ کیا ہورا ہے لیکن پاکستان میں کرکٹ کھیلنے اور گھومنے پھرنے کا دور بہت اچھا تھا۔
انہوں نے پاکستان کرکٹ کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ بورڈ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کو موضوع بناکر سیریز منسوخ کرکے کھلاڑیوں کو واپس بلالیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے یکطرفہ طور پر سیریز منسوخ کا فیصلہ کیا۔
Super sad!! Don’t know enough what’s going on??!… But truly love travelling around #Pakistan & cricket times of late in Pakistan 🙏 Feel for all there 😢🙏❤️ @TheRealPCB @iramizraja https://t.co/RW5mGKjSxF
— Danny Morrison (@SteelyDan66) September 17, 2021