بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

عمران خان خود پیش نہیں ہوتے اور تذلیل آئینی اداروں کی کرتے ہیں، دانیال عزیز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان خود پیش نہیں ہوتے لیکن آئینی اداروں کی تذلیل کرتے ہیں یہ طرز عمل نہایت خطرناک اور غیر آئینی ہے۔ 

حال ہی میں وفاقی وزیر کا عہد سنبھالنے والے دانیال عزیز میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ دوسروں پر الزامات لگانے والے خان صاحب اپنے ثبوت نہ پیش کرسکے۔

دانیال عزیز نے کہا کہ لاہور ریلی میں ایک گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ پربات کی گئی تھی جس کے لیے حکمت عملی طے کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے میڈیا کو مناسب انداز میں آگاہی دی جائے گی۔

وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا کہ گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ پر وکلاء برادری کے ساتھ بھی بات کی جائے گی اور آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے قانونی وآئینی خدوخال سے متعلق بات ہوگی جب کہ قانونی ضابطے طے کرنے کے لیے بھی مشاورت کی جائے گی۔

دانیال عزیز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جمہوری پسند جماعت ہے جس نے جمہوریت کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور سازش کے ذریعے تین بار حکومت سے نکالی گئی ہے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کے ذریعے جمہوریت کے فروغ کے لیے کام کیا جائے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں