اشتہار

’بھیڑ کی کھال میں چھپے بھیڑیوں سے ہوشیار رہو‘

اشتہار

حیرت انگیز

جمیکا: ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرین سیمی نے انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے دستبردار ہونے کے بعد ٹویٹ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’بھیڑ کی کھال میں چھپے بھیڑیوں سے ہوشیار رہو۔‘

ڈیرن سیمی نے کہا کہ ’ان بھیڑیوں کو کھانا کھلانے کے باوجود یہ سوتے میں آپ کو کھا جائیں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ انگلینڈ نے اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی، انگلش مینز اور ویمنز ٹیم کو اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اطلاعات پر ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے۔

ای سی بی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں اور معاون عملے کی ذہنی اور جسمانی فلاح اولین ترجیح ہے، کھلاڑی کورونا کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ان پر مزید دباؤ نہیں ڈال سکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں