منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

ویسٹ انڈیز کی فتح پر ڈیرن سیمی کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیش کے خلاف اہم میچ میں سنسنی خیز شکست دینے کے بعد ویسٹ انڈیز کی ایونٹ میں رہنے کی اُمیدیں ‏برقرار ہیں۔

سابق کپتان ڈیرن سیمی نے بھی بنگلادیش کے خلاف ویسٹ انڈیز کی فتح کے بعد اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان ‏کی ٹیم اب بھی ایونٹ سے باہر نہیں ہوئی۔

- Advertisement -

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈیرن سیمی نے مختصر بیان جاری کر کے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں ان کا کہنا ‏ہے کہ ہمارے ہم نیچے ہیں لیکن ایونٹ سے باہر نہیں ہوئے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے ‏شکست دی۔

دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز سے شکست پر بنگلادیش کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں