اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

درفشاں سلیم انسٹاگرام پر چھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ درفشاں سلیم نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بلیک رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

- Advertisement -

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

درفشاں سلیم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

واضح رہے کہ درفشاں سلیم اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈراموں ’کیسی تیری خود غرضی‘۔ ’پردیس‘ اور بھڑاس میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

تاہم اداکارہ میکال ذوالفقار کے ساتھ ڈرامہ  سیریل ’جیسے آپکی مرضی‘ میں ایک بار پھر اے آر وائی ڈیجیٹل پر نظر آئیں گی۔ کہانی کے دلچسپ ٹیزر میں کرن ملک، علی سفینہ اور دیگر کو بھی دیکھا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں درفشاں سلیم نے ’مہک‘ کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں دانش تیمور، نعمان اعجاز، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، لائبہ خان، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں