تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ڈارک ویب کارندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 150 سے زائد گرفتار

دی ہیگ: یورپی یونین کے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ڈارک ویب کے خلاف کارروائی کر کے 150 سے زائد کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے عالمی سطح پر قانون نافذ کرنے والے حساس ادارے نے غیرقانونی، ممنوعہ اشیا کی خرید و فروخت اور غیر اخلاقی کاموں کے حوالے سے مشہور ڈارک ویب کے خلاف عالمی سطح پر منظم آپریشن کیا۔

اس کارروائی کے دوران دنیا کے مختلف ممالک سے ڈارک ویب سے وابستہ 150 کارندوں کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں غیر قانونی کرنسی، منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حساس ادارے یورو پول نے امریکا، جرمنی، برطانیہ سمیت کئی ممالک میں موجود کارندوں کے خلاف سخت ایکشن لیا۔

ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا سے 65، جرمنی سے 47 اور برطانیہ سے 47 کارندوں کو گرفتار کیا گیا، حراست میں لیے گیے تمام ملزمان غیر قانونی اشیا اور غیر اخلاقی کاموں کی خرید و فروخت میں ملوث تھے۔

اعلامیے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لاکھوں یوروز، ڈیجیٹل کرنسی، بٹ کوائن، منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ کامیاب کارروائی یوروپول کی دیگر ممالک کی انٹیلی جنس کے تعاون اور معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔

Comments

- Advertisement -