میلبرن : آسٹریلین کرکٹ بورڈ کا ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن لیہمن کے ساتھ معاہدے کو ورلڈ کپ 2019 تک توسیع دینے کا اعلان کردیا.
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سابق بلے بازچیالیس سالہ ڈیرن لیہمن نے 2013 میں ایشنر سیریز کے دوران ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں،تاہم اس سیریز میں آسڑیلیا کو 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا.
بعدازاں ٹیم نےجنوبی افریقہ،انگلینڈ،ہندوستان،نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کامیابی حاصل کیں۔
ڈیرن لیہمن کا کہنا تھا کہ میں کرکٹ آسٹریلیا اور کھلاڑیوں کی جانب سے مدد اور بھروسہ کرنے پر بے حد مشکور ہوں.
یاد رہے کہ لیہمن کی کوچنگ میں آسٹریلیا نے اپنی سرزمین پر 2015 کا ورلڈکپ جیتا جبکہ آئی سی سی کی حالیہ درجہ بندی میں ون ڈے اور ٹیسٹ دونوں میں سرفہرست ٹیم ہے.
واضح رہے کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم اس وقت سری لنکا کے دورے پر ہے جہاں انھیں میزبان ٹیم کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔