ہانگ کانگ: پشاور زلمی کے کپتان نے پی ایس ایل فائنل جیتنے کی صورت میں کیے جانے والے وعدے کو پورا کرتے ہوئے سر منڈوا لیا۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’’میں نے فائنل جیتنے کی خوشی میں جو وعدہ کیا تھا اُسے پورا کیا اور گنجا ہوگیا، اب وقت ہے کہ پشاور زلمی کے کھلاڑی اور مالک بھی اعلان کے مطابق سرمنڈوائیں‘‘۔
ویڈیو دیکھیں
as promised I’ve shaved my head after winning the finals. Now it’s time for the rest of my @PeshawarZalmi teammate including @JAfridi10 pic.twitter.com/6NdcGnU2ET
— Daren Sammy (@darrensammy88) March 7, 2017
یاد رہے پشاور زلمی کے کپتان نے پلے آف میچ جیتنے کے بعد ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ اگر پشاور زلمی پی ایس ایل کا فائنل جیت جائے گی تو مالک اور اُن سمیت ٹیم کے تمام کھلاڑی گنجے ہوجائیں گے‘‘۔
ڈیرن سیمی پی ایس ایل سیزن 2 میں پشاور زلمی کے کپتان تھے اور وہ لاہور میں کھیلے جانے والے فائنل میں شاہد آفریدی کے بعد عوام کے پسندیدہ ترین کھلاڑی تھے، انہوں نے پورے ایونٹ میں خوب ہلہ گلہ کیا اور آخر میں پاکستان کی جانب سے ملنے والی محبتوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔