ہفتہ, اپریل 26, 2025
اشتہار

ڈسکہ : چھت گرنے سے 2 کمسن بہن بھائی جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ڈسکہ : لکڑی کی چھت گرنے سے دو بہن بھائی جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے محلہ فیملی ہسپتال کا غبارے بیچنے والا علی رضا اپنی بیوی اور تین بچوں کے ساتھ لکڑی کی چھت والے گھر میں رہ رہا تھا کہ بارش کی وجہ سے مٹی کا وزن بڑھ گیا اور چھت گر گئی۔

چھت گرنے کی آواز پر اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت پانچوں کو ملبے سے نکالا، ملبے تلے دب کر اڑھائی سالہ مہرین اور چار سالہ عثمان موقع پر دم توڑ گئےجبکہ چھ سالہ سمرین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منقتل کیا گیا۔

حادثے کے بارہ گھنٹے بعد بھی بچوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم نہ ہوسکا، والدین غم سے نڈھال تھے، لاشوں کی حوالگی میں تاخیر پر ماں باپ دادا اور اہل علاقہ نے احتجاج کیااور تاخیر کرنے والو کو بد دعائیں دیں۔

ماں دہائی دیتی رہی کہ کئی گھنٹےبچوں کی لاشیں بے گورو کفن سول اسپتال میں رکھی ہیں کوئی نوٹس لینے والانہیں، مردہ بچوں کو لیکر آئے تھے صبح سےتڑپ رہےہیں بچےہمیں دےدیں۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوٹس لیتے ہوئے فوری پوسٹمارٹم کرکے لاشیں ماں باپ کے حوالے کرنےکی ہدایت کی.

وزیراعلیٰ کےنوٹس کے بعدسول اسپتال عملےکی دوڑیں لگ گئیں اور 13گھنٹےمیتیں اسپتال کےمردہ خانےمیں پڑی رہنے کے بعد پوسٹمارٹم کرکے میتیں ضابطہ کےمطابق والدین کےحوالےکردیں۔

ڈپٹی ایم ایس نے کہا کہ لواحقین پوسٹمارٹم نہیں کرانا چاہتے تھےجس وجہ سےتاخیرہوئی، پولیس نے174کےتحت خودمدعی بن کرپوسٹ مارٹم کرایا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں