ڈسکہ: بڈیانہ روڈ کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 موٹر سائیکل سوار جبکہ 2 کار سوار شامل ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں حسنات، گلفام، عثمان، عدنان اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت عرفان اور ارشد کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب کراچی میں بلوچ کالونی پل کے قریب آئل سے بھرا ٹینکر کار پر اُلٹ گیا، جس کے سبب پل کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
آئل ٹینکر اُلٹنے کے سبب کار ٹینکر کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا متوفی کی شناخت اسد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بلوچ کالونی پل کی جانب ٹریفک روکنے کیلئے پولیس اور رینجرز تعینات کردی گئی ہے، حادثے کے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ضلعی انتظامیہ تاحال غائب ہے۔
کراچی میں گھریلو ملازمہ نے عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی
ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر کو ہٹانے کے لیے بڑی کرین تاحال نہیں پہنچ سکی ہے، جبکہ آئل ٹینکر سے مٹی کے تیل کا رساؤ مسلسل جاری ہے۔