ڈسکہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی شکست پر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی۔
وزیراعظم نےسینیٹ میں پارلیمانی لیڈر اعجاز چوہدری کو تحقیقات کاحکم دیا تھا جب کہ علی اسجدملہی اور فردوس عاشق اعوان فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں شامل تھے۔
اعجاز چوہدری نے7 صفحات پر مشتمل رپورٹ وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کر دی ہے جس میں ن لیگ کے غیرقانونی اقدامات اور پارٹی اندرونی معاملات سےآگاہ کیا گیا۔
پی ٹی آئی کی شکست کے اسباب اور عوامل سےبھی رپورٹ میں آگاہ کیا گیا۔ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں الیکشن میں پیش تمام واقعات کابریف بھی موجود ہے۔
الیکشن کمیشن کےکردار اور رویے سے متعلق بھی رپورٹ میں تفصیلی آگاہ کیا گیا ہے۔ ضمنی الیکشن میں شکست کےتناظر میں متعدد اقدامات کی بھی سفارش کی گئی ہے۔