بدھ, اپریل 2, 2025
اشتہار

ڈسکہ میں کم عمر بچے موٹر سائیکل لے اڑے

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ کے شہر ڈسکہ میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں معمول بن گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈسکہ کم عمر بچے موٹرسائیکلیں چوری کرکے فرار ہوگئے، دو الگ الگ وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

نو عمر لڑکے اطمینان سے بائیکس چوری کرکے فرار ہورہے ہیں۔

چوری کی وارداتوں میں تشویشناک اضافے پر شہری خوف وہراس کا شکار ہیں، انجمن شہریاں اور مرکزی انجمن تاجراں نے حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے دن ہو یا رات وارداتیں مسلسل جاری ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ روزانہ سات سے آٹھ بائیکس غائب ہورہی ہیں، ٹھوس اقدامات کرکے کم سن چوروں کے گینگ کو لگام دی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں