ڈسکہ کے ایک گاؤں میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے گاؤں کوٹلہ سکھیا میں زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق ہوگئی، دونوں بچیوں کو طبیعت بگڑنے پر سول اسپتال لایا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچیوں میں 8 سالہ فاطمہ، 4 سالہ مرحا شامل ہیں۔
اس سے قبل کامونکی کے ایمن آباد میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 2 کمسن بہنیں دم توڑ گئیں جبکہ 4 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس اہلکار راشد نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ نجی فوڈ پوائنٹ سے کھانا کھایا جس کے بعد راشد کی اہلیہ اور 4 بچوں سمیت حالت بگڑ گئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حالت خراب ہونے پر تمام افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 7 سالہ نور فاطمہ اور 4 سالہ جنت دم توڑ گئیں جبکہ دیگر افراد کو علاج کیلئے گوجرانوالہ اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔