ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

دستک: ’سیف کی زندگی میں فریال کی واپسی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دستک‘ میں سیف کی زندگی میں فریال واپس آگئیں۔

ڈرامہ سیریل ’دستک‘ میں شبیر جان، فیروز قادری (سیف)، مومنہ اقبال (فریال)، سوہائے علی ابڑو (کرن)، اسما عباس، علی رضا، سہیل سمیر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

دستک کے سکس سگما پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا، ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض مرینہ خان نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی منفرد کہانی ثروت نذیر نے لکھی ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ سیف کی زندگی میں فریال کی واپسی ہوگئی۔

سیف کی شادی کرن سے ہوئی ہے لیکن وہ فریال سے محبت کرتے ہیں اور گھر والوں کے پریشر میں آکر کرن سے شادی کرلیتے ہیں۔

گھر والوں کے سمجھانے پر وہ کرن سے دور ہوجاتے ہیں لیکن والد کے انتقال کے بعد فریال ایک بار پھر ان کے رشتے میں دراڑ پیدا کرنے کی وجہ بن رہی ہیں۔

سیف، فریال کو ایئرپورٹ سے لے کر آتے ہیں تو وہ ان سے کہتی ہیں کہ پھر سے چھوڑ تو نہیں دو گے۔

ادھر کرن بیٹے کی طبیعت کو لے کر پریشان ہیں اور سیف کو باور کرواتی ہیں کہ میں اپنے ساتھ کوئی بے ایمانی نہیں ہونے دوں گی۔

کیا سیف اور فریال شادی کریں گے؟ کیا کرن اور سیف کا رشتہ برقرار رہے گا یہ جاننے کے لیے ’دستک‘ کی اگلی قسط دیکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں