لاہور : سیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے داتا دربار خود کش حملے کے چار سہولت کاروں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق داتا دربار دھماکے کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، دونوں سہولت کار گرفتار کرلیے، سکیورٹی اداروں کی گڑھی شاہو مین بازار میں کامیاب کارروائی کے دوران چائے کے اسٹال سے موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیور سمیت چار مشتبہ ملزمان پکڑے گئے۔
رکشہ ڈرائیور کی نشاندہی پر دونوں سہولت کاروں تک رسائی ملی۔ ملزمان دھماکے کی صبح سوا چھے بجے داتا دربارمیں دیکھے گئے۔ سیاہ شلوار قمیض پہنے ایک سہولت کار نے سلیپر، دوسرے نے چپل پہن رکھے تھے۔ بمبار نے بھی کالے کپڑے پہن رکھے تھے، دھماکے کا زخمی مدثر دم توڑ گیا، شہیدوں کی تعداد بارہ ہوگئی۔
مزید پڑھیں: داتا دربار خودکش حملے میں شہداء کی تعداد 12 ہوگئی
یاد رہے کہ لاہور میں داتا درباردھماکے کا ایک اور زخمی مدثر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے میواسپتال میں زیرعلاج زخمی دم توڑ گیا، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد بارہ ہوگئی ہے۔ اندرون لوہاری گیٹ کا رہائشی انیس سالہ مدثر بدھ کو دھماکے میں شدید زخمی ہوا تھا، لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔