منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

الیکشن کی تاریخ میں تبدیلی : ن لیگ کے سابق منحرف رہنما کی وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کی استدعا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ن لیگ کےسابق منحرف رہنما نے ظفر علی شاہ نے الیکشن کی تاریخ کےحوالے سے آئینی درخواست دائر کردی ، جس میں وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے آئینی درخواست دائر کردی ، سپریم کورٹ میں درخواست ن لیگ کےسابق منحرف رہنماظفر علی شاہ نے دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کا22مارچ کانوٹیفکیشن قانون سے متصادم ، آئین کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن 90 روزمیں انتخابات کی آئینی مینڈیٹ کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن کی جانب انتخابات کی تاریخ کوکالعدم قراردینے اور وزیراعظم،چیف الیکشن کمشنرکیخلاف آرٹیکل6 کی کارروائی کی استدعا کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور محسن نقوی کو نا اہل قرار دیا جائے اور چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹایا جائے

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ، رانا ثنا اللہ کے خلاف بھی آرٹیکل6 کی کارروائی کی جائے اور الیکشن کمیشن کو 30 اپریل کے شیڈول کے مطابق الیکشن کرانے کا حکم دیا جائے۔

مزید پڑھیں : الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

یاد رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے گئے تھے اور کہا گیا تھا کہ اب انتخابات اکتوبر کو ہوں گے۔

واضح رہے کہ عدالت نے پنجاب اور کے پی میں 30 اپریل کو انتخابات کروانے کا حکم دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں