تازہ ترین

مریم نواز کی وطن واپسی کی تاریخ سامنے آگئی

لندن: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز 21 کے بجائے 29 جنوری کو لندن سے لاہور پہنچیں گی۔ مسلم لیگ (ن) نے ان کے استقبال کے لیے تیاریاں شروع کر دیں۔

مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان نے اس سلسلے میں کارکنوں اور رہنماؤں سے رابطے شروع کر دیے جبکہ کل اہم اعلان بھی کریں گے۔

اس سے قبل گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ایک ماہ میں پاکستان آ رہے ہیں جبکہ مریم نواز بھی ایک ہفتے میں پاکستان پہنچ رہی ہیں۔

متعلقہ: نواز شریف نے بیٹی کے ہمراہ وطن واپسی کیلیے تجاویز طلب کرلیں

گزشتہ سال اکتوبر میں مریم نواز عدالتی حکم پر ضبط شدہ پاسپورٹ ملتے ہی ساڑھے چار سال بعد لندن روانہ ہوئی تھیں جہاں انہوں نے اپنے والد اور بھائیوں کے ساتھ وقت گزارا۔

بعد ازاں جنوری میں وہ والد کے ہمراہ سرجری کی غرض سے جنیوا گئیں جہاں ان کا تین گھنٹے طویل گلے کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔

یاد رہے کہ مریم نواز سرجری کی غرص سے دو روز قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ لندن سے جنیوا روانہ ہوئی تھیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں نواز شریف نے مریم نواز اور فیملی کے ہمراہ یورپ کا دورہ کیا تھا۔ ان کی اٹلی کے شہر میلان سے تصویر بھی سامنے آئی تھی۔

Comments

- Advertisement -