بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

‘انگلینڈ کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان جلد ہو گا’

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ملاقات کی جس کا مقصد دورہ انگلینڈ کے حوالے سے بات چیت اور حالات اور تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1536645578632925184?s=20&t=J3kC50tiiADqXB4rubLORw

انگلینڈ کی آمد کے بارے میں بات کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ ہم اپنی سرزمین پر انگلش ٹیم کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں، انگلینڈ کے شائقین اور کرکٹ ماہرین پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان ایک سنسنی خیز مقابلے کا مشاہدہ کرنا چاہتے ہیں ہم جلد ہی تاریخوں کا اعلان کریں گے اور باقی تفصیلات سے بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔

رمیز راجا نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک اچھا چیلنج ہو گا کیونکہ انگلینڈ کی ٹیم انتہائی قابل ہے انگلش ٹیم سات T20I کھیلنے کے لیے ایک بار پاکستان کا دورہ کرے گی اور پھر اس کے اگلے دورے میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہو گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں