تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

لاہور میں گونگی بہری لڑکی نے ماں کو قتل کردیا

لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں گونگی بہری لڑکی نے ساتھی کے ساتھ مل کر ماں کو بے دردی سے قتل کردیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز  بابر خان کے مطابق لاہور میں پولیس نے ماں کو قتل کرنے والی گونگی بہری لڑکی فجر اور اس کے ساتھی عظیم کو گرفتار کرکے قتل کا معمہ حل کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ اور اس کے ساتھی نے بسمہ اللہ نامی خاتون کو سر پر چھری اور ہتھوڑے کے وار کرکے قتل کیا اور جائے واردات سے فرار ہوگئے تھے۔

کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے)کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کی گئی تو دونوں نے اشاروں کے ذریعے جرم کا اعتراف کیا، سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان پر پولیس کو شبہ تھا، چند روز قبل فجر اور عظیم موٹر سائیکل پر فرار ہورہے تھے کہ گھبراہٹ میں ان کی موٹر سائیکل گری اور فوٹیج میں ان کی تصاویر محفوظ ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق ملزمہ فجر نے ویڈیو کال کے ذریعے دوست عظیم کو بلایا تھا، دونوں ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے تاہم والدہ نے رشتے سے انکار کردیا تھا۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا، ملزمان سے آلہ قتل برآمد کرکے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -