اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

چائے بنانے سے انکار پر سفاک ساس نے بہو سے جینے کا حق چھین لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں چائے بنانے سے انکار پر سفاک ساس نے بہو کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ حیدر آباد کے علاقے حسن نگر میں پیش آیا جہاں 28 سالہ اجمیری بیگم کو قتل کیا گیا۔ قتل کی واردات کے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ملزمہ فرزانہ نے اجمیری بیگم کو چائے بنا کر دینے کی ہدایت کی تو بہو نے انکار کیا۔ اس پر دونوں میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور بات ہاتھا ہائی تک جا پہنچی۔

- Advertisement -

فرزانہ نے اجمیری بیگم کا اپنے دوپٹے سے گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔ بعدازاں قتل کے بارے میں اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے عثمانیہ اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے قتل کی واردات کا مقدمہ درج کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا، تاہم اب تک ملزمہ فرزانہ کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

اس سے قبل ریاست اتر پردیش میں ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں گھر کے کام کرنے سے انکار کرنے پر ساس نے بہو کو گولی مار کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ پولیس نے ملزمہ سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

مقتولہ کا تعلق دولت مند گھرانے سے تھا جس کی وجہ سے وہ سسرال میں کام نہیں کرتی تھی۔ کام کے معاملے پر اکثر ساس بہو میں جھگڑا ہوتا تھا جبکہ سسرال میں مقتولہ سے جہیز کا بھی مطالبہ کیا جاتا تھا۔

ایک روز ساس نے بہو کو سر میں گولی مار کر اس کی جان لے لی اور پستول کو قریبی نالے میں پھینک دیا تھا۔ ملزمہ نے گھر میں بتایا تھا کہ ڈاکو لوٹ مار کیلیے آئے تھے جنہوں نے بہو کو گولی مار کر ہلاک کیا اور فرار ہوگئے۔

مقتولہ کی والدہ نے ملزمہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا تو کچھ لوگوں نے بتایا کہ ہم نے ملزمہ کو نالے میں کوئی چیز پھینکتے ہوئے دیکھا ہے۔

پولیس نے ملزمہ کو شوہر اور بیٹے سمیت گرفتار کیا تھا۔ جب ملزمہ سے تفتیش کی گئی تو اس نے اقبال جرم کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں