تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بیوی نے بیٹی کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کر دیا

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک خاتون نے اپنی بیٹی کے ساتھ مل کر شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واقعہ غازی آباد میں پیش آیا جہاں خاتون اپنے شوہر کے کسی غیر لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات پر کافی پریشان تھی۔ اس نے بیٹی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کا پلان بنایا۔

پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک گاڑی میں زخمی شخص کی لاش پڑی ہے۔ پولیس نے فوری پہنچ کر لاش کو نکالا اور اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

جب پولیس نے تحقیقات شروع کی تو معلوم ہوا کہ مقتول کو اس کی بیوی اور بیٹی نے قتل کیا۔ ٹیم جب مقتول کے گھر پہنچی تو صحن میں خون پڑا تھا۔ خاتون نے پولیس کے پوچھنے پر سب کچھ بتا دیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر کا کسی لڑکی کے ساتھ چکر تھا جس کی مخالفت کرنے پر وہ روزانہ مجھے مارتا پیٹتا تھا، میں نے تنگ آکر بیٹی کے ساتھ مل کر اسے قتل کر دیا۔

پولیس نے ماں اور اس کی بیٹی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

Comments

- Advertisement -