تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

’’بیٹی نے والد کی میت قبر سے نکال لی‘‘

شیخوپورہ: پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں بیٹی نے اپنے والد کی میت قبر سے نکال لی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں باپ کی میت آبائی شہر لے جانے کے لیے بیٹی نے مرحوم والد کی میت کو قبر سے نکال لیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ شیخوپورہ کے نواحی علاقے ڈیرہ اعوان میں پیش آیا، میت کو تحویل میں لے کر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

[bs-quote quote=”میت کو تحویل میں لے کر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”پولیس”][/bs-quote]

شیخوپورہ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے باپ مختار کو چند روز قبل ہی انتقال کرگئے تھے جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں دفنایا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بیٹی باپ کی میت کو فیصل آباد لے کر جانا چاہتی تھی، متوفی مختار احمد مزدوری کرتے تھے اور چند روز قبل ہی رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -