تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ڈیوڈ ملان نے بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ دیا

احمد آباد: انگلش ٹیم کے بلے باز ڈیوڈ ملان نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کے بلے باز ڈیوڈ ملان نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا تیز ترین 1000 ٹی ٹوینٹی رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ڈیوڈ ملان ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

انگلش بلے باز نے 24 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا جبکہ بابر اعظم نے 26 اننگز میں 1000 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل رنز بنائے تھے۔

ڈیوڈ ملان نے یہ سنگ میل بھارت کے خلاف پانچویں ٹی ٹوینٹی میچ میں عبور کیا۔

انہوں نے بھارت کے خلاف میچ میں 46 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ان کی اننگز ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہ کرواسکی۔

پانچویں ٹی ٹوینٹی میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 225 رنز ہدف دیا تھا، انگلش ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بناسکی، کوہلی نے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

بھارت نے آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں انگلینڈ کو 36 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-2 سے اپنے نام کی تھی۔

Comments

- Advertisement -