جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

ڈیوڈ ملر ریٹائر ہو رہے ہیں؟ جنوبی افریقی بیٹر نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقہ کے مڈل آرڈر بلے باز ڈیوڈ ملر نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں شکست کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ سے اہم بیان دیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے مڈل آرڈر بلے باز ڈیوڈ ملر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابھی ریٹائر نہیں ہو رہے ہیں اور اپنا کھیل جاری رکھیں گے کیونکہ ان کے خیال میں ان کا ’’بہترین وقت ابھی آنا باقی ہے‘‘۔

ڈیوڈ ملر جو حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا فائنل کھیلنے والی اس جنوبی افریقی ٹیم کا حصہ تھے جس کو بھارت سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف 7 رنز سے شکست ہوئی تھی اور وہ جیت کے انتہائی قریب آ کر میچ ہار گئی تھی۔

- Advertisement -

پروٹیز کے فائنل ہارنے کی دل شکستہ خبر کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات بھی گردش کرنے لگیں کہ ڈیوڈ ملر ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔

1

تاہم جنوبی افریقہ مڈل آرڈر بلے باز نے اس حوالے سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ان تمام افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

ڈیوڈ ملر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں ورلڈ کپ 2024 کی اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی لکھا کہ زیر گردش خبروں کے برعکس میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرڈ نہیں ہو رہا بلکہ ٹیم کی نمائندگی کرنے کے لیے دستیاب ہوں گا کیونکہ بہترین وقت ابھی آنے والا ہے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے روز بارباڈوس ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں ایک وقت ایسا بھی آیا تھا کہ جب جنوبی افریقہ کو 28 گیندوں پر صرف 27 رنز درکار تھے اور اس کی جیت یقینی دکھائی دے رہی تھی۔

تاہم اس موقع پر بھارتی بولرز نے بازی پلٹ دی اور ڈاٹ بالز کرانے کے ساتھ دھواں دھار بیٹنگ کرنے والے ہنرک کلاسن اور مارکو جانسن کی قیمتی وکٹیں لے لیں۔

آخری اوور میں پروٹیز کو جیت کے لیے 16 رنز درکار تھے اور کریز پر ڈیوڈ ملر موجود تھے۔ انہوں نے ہاردک پانڈیا کی پہلی گیند پر چھکے کے لیے زور دار ہٹ ماری لیکن بدقسمتی سے وہ عین باؤنڈری لائن پر سوریا کمار کے نا قابل یقین کیچ کے باعث آؤٹ ہوگئے اور یوں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں سے ورلڈ کپ ٹرافی پھسل کر بھارت کی جھولی میں جا گری۔

ملر جنہوں نے فائنل میچ میں 17 گیندوں پر 21 رنز بنائے، نے مئی 2010 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا۔

جنوبی افریقی مڈل آرڈر بلے باز اب تک 125 ٹی 20 میچز کھیل کر 33.41 کی اوسط اور 140.66 کے اسٹرائیک ریٹ سے 2439 رنز اسکور کر چکے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور 106 رنز ہے۔ انہوں نے دو سنچریاں اور 7 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں