آسٹریلوی ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر امپائر بن گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
دہلی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 400 رنز کا ہدف دیا۔
اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 104 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔
تاہم ایک موقع پر ڈیوڈ وارنر کیچ زمین پر لگا جس کے بعد وہ خود ہی امپائر بن گئے۔
آسٹریلیا نے 22.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے تھے، ڈیوڈ وارنر نے شاٹ کھیلا جو سیدھا کھلاڑی کے ہاتھوں میں گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیدرلینڈز کے کھلاڑی وین ڈر مروے نے کیچ تو تھام لیا لیکن گیند گراؤنڈ سے جالگی جس کی وجہ سے تھرڈ امپائر نے اسے ناٹ آؤٹ قرار دیا۔
لیکن اس سے پہلے وارنر خود ہی امپائر بن گئے اور اشارے سے بتانے لگے کہ یہ آؤٹ نہیں ہے گیند نیچے لگی ہے۔