جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وارنر نے بھارتیوں کے جلے پر نمک چھڑک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے بھارتیوں کے جلے پر نمک چھڑک دیا۔

سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف کے بیان پر کہا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آن پیپر ٹیم کتنی مضبوط ہے کھلاڑیوں کو اس وقت پرفارم کرنا ہوتا ہے جب سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی لیے آخری مقابلہ فائنل کہلاتا ہے یہی وہ دن ہوتا ہے جب چیمپئن بننے کیلئے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے۔

- Advertisement -

محمد کیف نے فائنل کے بعد اپنے بیان میں کہا تھا میں آسٹریلیا کو چیمپئن نہیں مانتا بھارتی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی وہی چیمپئنز ہیں۔

اوپنر ٹریوس ہیڈ نے شاندار 137 رنز بنا کر آسٹریلیا کو اتوار کو احمد آباد میں بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ چھٹا ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ہندوستان کی شکست پر ان کے سابق کرکٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور آسٹریلوی ٹیم کو فتح پر مبارکباد دی۔

سابق اوپنر گوتم گھمبیر نے کہا کہ جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ ہم ایک چیمپئن ٹیم ہیں ۔۔۔ آسٹریلیا کو بہت بہت مبارک ہو!

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں