تازہ ترین

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

ڈیوڈ وارنر ’پٹھان‘ بن گئے، ویڈیو وائرل

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ’پٹھان‘ کا روپ دھار لیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آسٹریلوی کرکٹر اکثر بالی ووڈ و ساؤتھ انڈین فلموں پر ڈیپ فیک ویڈیو بناتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اب انسٹاگرام پر وارنر نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں کنگ خان ’پٹھان‘ کا روپ دھارے دیکھا جاسکتا ہے۔

وارنر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’واؤ کیا فلم ہے کیا مجھے نام بتاسکتے ہیں، انہوں نے لیجنڈ اور آئیکون کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیا۔

ویڈیو میں انہیں شاہ رخ خان کے چہرے کی جگہ اپنا چہرہ لگاتے ہوئے اسٹنٹ کرتے ہوئے گانے کے دوران بھی کنگ خان کا انداز اپناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وارنر متعدد فلموں ’پشپا۔‘ کے جی ایف ٹو ودیگر اداکاروں پر بھی ویڈیوز بناچکے ہیں۔

Comments

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں