جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ؛ وارنر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کیخلاف سیریز کے بعد آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دینے کا فیصلہ ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کےمطابق ڈیوڈ وارنر سیریز مکمل کر کے ریٹائرمنٹ کےخواہاں ہیں، وارنر کی خواہش ہےکہ وہ ہوم گراؤند سڈنی میں ٹیسٹ کیریئر کا اختتام کریں۔

وارنر اب تک ایک سوتین ٹیسٹ میچزمیں آٹھ ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔ پاک آسٹریلیا سیریز رواں سال دسمبر میں شیڈول ہے۔

- Advertisement -

تجربہ کار بلے باز کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ ہر میچ ایسے کھیلا ہے جیسے یہ میرا آخری ہو۔

وارنر اپنے ٹیسٹ کیریئر کو 2024 کے اوائل میں ختم کرنے کے خواہاں ہیں وہ اب بھی آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال کرکٹ کھیلنا جاری رکھنا چاہتے ہیں اور وہ اگلے سال ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے والے ICC مینز T20 ورلڈ کپ تک وائٹ بال کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔ وارنر نے کہا کہ میں 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنا چاہتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں