پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

ڈیوڈ ولی اچانک آئی پی ایل چھوڑ کر چلے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

انگلش فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی اچانک انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے دستبردار ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی ذاتی وجوہات کی بنا پر آئی پی ایل سے دستبردار ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری کو لکھنؤ سپر جائنٹس میں شامل کیا گیا ہے۔

ڈیوڈ ولی نے گزشتہ سال بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

- Advertisement -

ڈیوڈ ولی گزشتہ ہفتے راجستھان رائلز کے خلاف لکھنؤ کے افتتاحی میچ سے محروم رہے تھے۔

فاسٹ بولر مارک ووڈ کی دستبرداری کے بعد وہ اس سیزن میں لکھنؤ کو چھوڑنے والے دوسرے انگلش کرکٹر بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری اس سے قبل پنجاب کنگز اور چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کرچکے ہیں، انہیں لکھنؤ کی تیم میں ایک لاکھ 23 ہزار ڈالرز کے عوض شامل کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں