انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولے نے بولرز کے لیے ڈیو فیکٹر کا حل پیش کر دیا۔
متحدہ عرب امارات میں گرم موسم اور اوس پڑنے سے گیلے ہونے والے میدان میں بولرز کو گیند گرپ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
عالمی ایونٹ میں ایک جانب سخت گرمی تو دوسری جانب ڈیوفیکٹر بولرز کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ خصوصاً اسپنرز کو اوس سے گیند گرپ کرنے میں زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ڈیوفیکٹر کو کم کرنے کے لیے منتظمین اپنے طور پر اقدامات تو کررہے ہیں لیکن کوئی بھی ٹیم میگا ایونٹ میں کسی بھی قسم کا رسک لینے کو تیار نہیں۔
ایسے میں انگلش ٹیم نے بولرز کو ڈیوفیکٹر میں بولنگ کا انوکھا طریقہ بتایا ہے۔ ڈیوڈ ولے کا کہنا ہے کہ پریکٹس میچ کے دوران اپنے پانی سے بھری بالٹی میں گیند کو ڈال کر پریکٹس کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیوفیکٹر کو کوئی تو حل نکالنا ہوگا کیونکہ اس پولرز کی کارکردگی پر اثرانداز ہو گا، ممکن ہے کہ ہمارا تجربہ کارگر نہ ہو لیکن گیلی گیند سے پریکٹس کی جا سکتی ہے۔